ابنا: عراق کے سيکورٹي ذرائع نے بتايا ہے کہ يہ دھماکہ صوبہ واسط کے کوت کے نواحي علاقے التنميہ ميں ہوا اور اس ميں بيس افراد زخمي بھي ہوئے ہيں-رپورٹ ميں واقعے کي مزيد تفصيلات بيان نہيں کي گئيں-پچھلے پندرہ دن کے دوران عراق کے مختلف شہروں ميں ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات ميں درجنوں عام شہري مارے جاچکے ہيں-قبل ازين منگل کے روز عراقي سيکورٹي فورس نے صوبہ بابل ميں عوام کے تعاون سے چھپن دہشتگردوں کو گرفتار کيا تھا- عراقي ذرائع امريکہ اور سعودي عرب سميت خطے کے بعض عرب ملکوں کو ملک ميں جاري بدامني کا ذمہ دار قرار ديتے ہيں اور انکا کا کہنا ہے کہ يہ ممالک ہي دہشتگردوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کر رہے ہيں-
.......
/169